• Talk To Astrologers
  • Brihat Horoscope
  • Ask A Question
  • Child Report 2022
  • Raj Yoga Report
  • Career Counseling
Personalized
Horoscope

برج 2025 قوس جانیں ویدک علم نجوم کے تحت مناسب احوال ومعاملات اور بہت کچھ

Author: Vijay Pathak | Last Updated: Wed 4 Sep 2024 11:03:54 PM

آسٹروکیمپ کے ذریعہ کیے جارہے اس خاص برج 2025 قوس آرٹیکل میں آپ کو یہ جاننے کو ملے گا کہ سال 2025 کے دوران برج قوس کے حاملین کی زندگی میں کس طرح کے بدلاؤ آنے والے ہیں۔ اور ان سے جڑی تمام موزوں پیش گوئیاں آپ کو پڑھنی ہوں گی۔ یہ زائچہ 2025 پوری طرح سے ویدک علم نجوم پرمشتمل ہے۔ اور تجربہ کار نجومی کے ذریعہ گرہوں اور نکشتروں کی چال، سیاروں کی گردش، وغیرہ کے حساب کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ جس سے برج قوس کے حاملین کو اپنے بارے میں پوری جانکاری مل سکے۔ چلیے جانتے ہیں کہ سال 2025 میں برج قوس کی زندگی میں مختلف میدانوں میں کس طرح کے نتائج دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ 

برج 2025 قوس

کسی بھی مسئلہ کے حل کے پیش نظر ؟ ماہر علم نجوم سے کریں فون پر بات

آپ کی زندگی میں سال 2025 کے دوران کب کب کیا واقع ہونے والا ہے۔ اور زندگی کا کون سا میدان سازگار نتائج بخشے گا۔ اور کہاں کہاں آپ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان تمام باتوں کو جاننے کے لیے اب آگے بڑھتے ہیں اور تفصیل سے برج 2025 قوس کے بارے میں جانتے ہیں۔ 

Click here to read in English: Sagittarius 2025 Horoscope

معاشی زندگی

آپ کے لیے معاشی اعتبار سے یہ پیش گوئی کررہا ہے کہ یہ سال آپ کے لیے سازگار رہنے کے پورے امکانات ہیں۔ سال کی شروعات کچھ کمزور رہے گی۔ کیوں کہ سال کی شروعات میں مریخ آٹھویں گھر میں مشتری چھٹے گھر میں اور عطارد بارہویں گھر میں رہیں گے۔ جو آپ کے اخراجات کو بڑھائیں گے۔ اور آپ کی معاشی حالت پر برابر دباؤ ڈالیں گے۔ لیکن مارچ کے مہینے تک شنی تیسرے گھر میں جلوہ افروز ہوں گے۔ اور ان کی دسویں نظر آپ کے بارہویں گھر پر ہونے سے اخرجات میں کمی آئے گی۔ مشتری مئی کے مہینے میں آپ کے ساتویں گھر میں آجائیں گے۔ اور مئی سے لے کر اکتوبر تک وہاں سے آپ کے گیارہویں گھر پر بھی آپ کے برج پر اثر ڈالیں گے۔ جس سے آپ کی معاشی قابلیتیں بڑھیں گی۔ اور آپ کی آمدنی میں بڑھوتری ہوگی۔ آپ معاشی اعتبار سے خوشحال ہوں گے۔ اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ مریخ سال کے درمیان میں آپ کو اچھے نتائج بخشنے شروع کریں گے۔ اور مئی کے مہینے سے راہو آپ کے تیسرے گھر میں آجائیں گے۔ اور کیتو نویں گھر میں آجائیں گے۔ جس سے سفر پر تو مال خرچ ہوگا۔ لیکن آپ کی معاشی حالت آپ کو قابو میں رکھے گی۔ برج 2025 قوس کے مطابق، اکتوبر سے دسمبر کے درمیان کچھ حالات رہ سکتے ہیں۔ اس کے بعد کا وقت یعنی دسمبر کا مہینہ بھی معاشی طور سے مضبوطی لے کر آئے گا۔ 

हिंदी में पढ़ने के लिए यहां क्लिक करें: धनु 2025 राशिफल

صحت

برج قوس کے مطابق، یہ سال صحت کے نظریہ سے اتار چڑھاؤ سے بھرا رہنے والا ہے۔ سال کی شروعات میں مشتری چھٹے گھر میں جلوہ افروز ہوں گے۔ یہ آپ کے لیے سازگار حالت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ منگل بھی اپنے نیچ برج کرک میں آٹھویں گھر میں سال کی شروعات میں رہیں گے۔ جس سے کسی کے چوٹ لگنے یا حادثہ کا شکار ہونے کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔ راہو اور کیتو چوتھے اور دسویں گھر میں رہیں گے۔ یہ تمام حالت سیارہ آپ کو صحت کے معاملہ میں پریشان کرتے رہیں گے۔ لہذا آپ کو اپنی صحت کے معاملہ میں بڑا احتیاط برتنا ہوگا۔ ورنہ آپ کو پیٹ سے جڑے امراض، بڑی آنت سے جڑے مسائل، ہاضمہ، ایسڈیٹی وغیرہ مسائل گھیر سکتے ہیں۔ مئی کے مہینے میں جب برج کے مالک مشتری ساتویں گھر میں آکر اپنے برج کو مکمل ساتویں نظر سے دیکھیں گے، تو اس سے آپ کی تمام امراض میں راحت ہوگی اور جاری تمام پرانے مسائل میں کمی آئے گی۔ 

کیرئر

اگر کیرئر کی بات کریں تو نوکری کرنے والے لوگوں کو سال کی شروعات میں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ دسویں گھر کے مالک بدھ دسویں گھر میں رہیں گے۔ جو آپ کو یہ بتاتے ہیں کہ کام کے سلسلہ میں آپ کو کافی محنت کرنی ہوگی۔ اور کیتو کے دسویں گھر میں ہونے سے مکان عمل میں آپ کا دل کم ہی لگے گا۔ جس سے کام میں گڑبڑی ہونے کے اندیشہ ہیں۔ آپ کو اپنے کام پر پورا دھیان رکھنا ہوگا۔ سال کے درمیان میں حالات میں بدلاؤ آئے گا۔ برج 2025 قوس کے حوالے سے، جب زحل چوتھے گھر میں بیٹھ کر دسویں گھر پر مکمل نظر ڈالیں گے۔ اور آپ سے محنت کرائیں گے۔ کاروبار کرنے والے حاملین کے لیے بھی سال کی شروعات کمزور ہے، لیکن غیرملکی رابطوں سے آپ کو کامیابی مل سکتی ہے۔ مئی کے مہینے میں جب مشتری اکتوبر تک آپ کے ساتویں گھر میں رہیں گے تو آپ کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کریں گے۔ تب آپ کے کاروبار میں فائدہ ہوگا۔ نت نئے فائدے حاصل کرنے کے ملاپ بنیں گے۔ آپ کو کسی تجربہ کار شخص کا تعاون ملے گا۔ جس سے کاروبار خوب ترقی کرے گا۔ 

پڑھیں اپنی راج یوگ رپوٹ اور جانیں تمام احوال

تعلیم

قوس کے طلباء طبقہ کی بات کی جائے تو سال کی شروعات کچھ مشکل رہ سکتی ہے۔ پانچویں گھر کے مالک منگل نیچ راشی ہوکر آٹھویں گھر میں رہیں گے۔ جس سے تعلیم میں رکاوٹیں پیش ہوں گی۔ اور صحت پریشان کرے گی۔ سال کے آدھے کے بعد کا حصہ آپ کی تعلیم کے حق میں رہ سکتا ہے۔ کومپٹیشین ایکزام کی تیاری کررہے لوگوں کو اپریل سے اگست کے درمیان کا وقت زیادہ فائدہ بخش رہ سکتا ہے۔ اس دوران آپ کا کہیں چین ہوسکتا ہے۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے طلباء کو سال کی شروعات اور سال کے درمیان خاص اچھے نتائج ملنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔ اور آپ کے من پسند موضوعات کو پڑھنے کا موقع ملے گا۔ اگر آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے غیرملک جانا چاہتے ہیں، تو اس کے لیے سال کے درمیان تک انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن اس سال تعلیم میں آپ کی حالت مضبوط ہوگی۔ اور آپ زبردست محنت کریں گے۔ 

خاندانی زندگی

سال 2025 آپ کی خاندانی زندگی کے لیے مشترکہ نتائج بخشے گا۔ برج 2025 قوس کے مطابق، سال کی شروعات میں چوتھے گھر میں راہو اور دسویں گھر میں کیتو خاندانی زندگی میں اتار چرھاؤ قائم رکھیں گے۔ چوتھے گھر کے مالک مشتری کا چھٹے گھر میں ہونا یہ بتاتا ہے کہ سال کہ شروعات میں ماتا جی کو کچھ صحت سے جڑے مسائل ہوسکتے ہیں۔ اس لیے ان کی صحت کے معاملہ میں بیدار رہنا اچھا ہوگا۔ سال کے درمیان راہو تیسرے گھر میں آجائیں گے۔ اور کیتو نویں گھر میں جائیں گے۔ اور شنی مارچ کے آخر میں چوتھے گھر میں آکر دسویں گھر کو دیکھیں گے، جس سے خاندانی زندگی میں کچھ مسائل میں تو کمی آئے گی لیکن ماں باپ کی صحت پر آپ کو دھیان دینا ہوگا۔ بھائی بہنوں سے رشتے مضبوط رہیں گے، پھر بھی ان کو کچھ مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔ جن پر آپ کو توجہ دینی ہوگی۔ اور ان کی مدد کرنے کے لیے آپ کو تیار رہنا ہوگا۔ ویسے اس سال آپ کو اپنے بھائی بہنوں سے سکھ ملے گا۔ اورہمدری اور لگاؤ اور بڑھے گا۔ 

شنی رپورٹ کے ذریعہ سے جانیں اپنی زندگی میں رونما ہونے والے اثرات

شادی شدہ زندگی

اگر شادی شدہ لوگوں کی بات کریں تو سال کی شروعات کچھ کمزور رہے گی۔ سورج آپ کے برج میں بیٹھ کر ساتویں گھر پر نظرڈالیں گے۔ ادھر ساتویں گھر کے مالک عطارد بارہویں گھر میں ہوں گے۔ اور منگل نیچ راشی کے ہوکر آٹھویں گھر میں ہوں گے۔ جس سے یہ وقت شادی شدہ رشتوں کے لیے سازگار نہیں کہا جا سکتا ہے۔ اس دوران آپ دونوں کے درمیان شادی شدہ پیچیدگیاں بڑھیں گی۔ خیالات میں اختلاف ہوگا۔ لڑائی جھگڑے ہوسکتے ہیں اور شریک حیات کو صحت سے جڑے مسائل پریشان کرسکتے ہیں۔ جیسے مئی کے مہینے میں مشتری ساتویں گھر میں داخل ہوں گے۔ اور تب تک عطارد اور مریخ اپنے اپنے گھروں سے نکل چکے ہوں گے۔ تب ان حالات میں دھیرے دھیرے کمی واقع ہوگی۔ آپ کو شریک حیات کا تعاون ملے گا۔ آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کے شریک حیات حقیقت میں آپ کے لیے خاص ہیں۔ ان کے ساتھ بہترین سفر کرنے اور مذہبی مقامات پر جانے کا موقع ملے گا۔ جس سے آپ کا رشتہ مضبوط ہوگا۔ 

محبتی زندگی

آپ کے محبتی رشتوں کی شروعات کافی کمزور رہنے کے امکان ہیں۔ پانچویں گھر کے مالک سال کی شروعات میں اپنے نیچ برج سرطان میں آٹھویں گھر میں ہوں گے۔ اور پانچویں گھر پر زحل کی تیسری نظر ہوگی جو کسی بھی طرح سے سازگار نہیں کہی جا سکتی ہے۔ یہ وقت بہت مشکل سے اپنے رشتوں کو سنبھالنے کا ہوگا، کیوں کہ اس دوران اگر آپ اپنے رشتوں کو نہیں سنبھال پائے تو پھر رشتہ ٹوٹ کر بکھر بھی سکتا ہے۔ حالانکہ جنوری کے تیسرے ہفتہ سے اپریل کے درمیان مریخ وکری حالت میں ساتویں گھر میں آجائیں گے۔ جو یہ بتاتا ہے کہ آپ اٌپنے محبوب سے محبت شادی کی بات چیت کرسکتے ہیں۔ اور اس میں آپ کو کامیابی بھی مل سکتی ہے۔ برج 2025 قوس کے مطابق، اس کے بعد اپریل سے جون کے درمیان وقت مشکل رہ سکتا ہے۔ حالانکہ اس کے بعد حالات میں تبدیلی واقع ہوگی۔ اور آپ اپنے رشتے میں اچھے پلوں کو محسوس کریں گے، تب تک آپ کو احتیاط رکھنا ہوگا۔ اور اپنے رشتے کو بچانے کی ہرممکنہ کوشش کرنی ہوگی۔

اُپائی

  • آپ کو برہسپتی وار کے دن مستسک پر ہلدی یا کیسر کا تلک لگانا چاہیے۔ 
  • روی وار کے دن تانبے کے لوٹے میں پیلے چاول ملا کر سوریہ دیو کو ارگھیا دینا چاہیے۔
  • منگل وار کے دن شری ہنومان چالیسا یا بجرنگ بان کا پاٹھ ضرور کرنا چاہیے۔
  • پرتی دن بھگوان شری ہنومان جی کی اپاسنا کرنا بھی آپ کے لیے فائدہ بخش رہے گا۔ 

علم نجوم کے تمام حل کے لیے کلک کریں۔ آن لائن شاپنگ سٹور

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہمارا یہ مضمون ضرور پسند آیا ہوگا۔ ایسے ہی دیگر دلچسپ مضامین کے لیے آسٹروکیمپ کے ساتھ جڑے رہیں

اکثر پوچھے جانے والے سوال

س 1: سال 2025 میں برج قوس کی قسمت میں کیا ہے؟ 

جواب: سال 2025 میں برج قوس کے حاملین کو زندگی کے مختلف محاذ پر مشترکہ نتائج حاصل ہوں گے۔ 

س 2: برج قوس 2025 کے مطابق، برج قوس کو کامیابی کب ملے گی؟ 

جواب: مئی کے مہینے میں جب مشتری اکتوبر تک آپ کے ساتویں گھر میں رہیں گے۔ تب برج قوس والوں کو کام اور کاروبار میں کامیابی ملے گی۔ 

س 3: 2025 میں برج قوس کی صحت کیسے رہے گی؟ 

جواب: سال 2025 میں برج قوس کے حاملین کی صحت کے محاذ پر اتار چڑھاؤ اٹھانے ہوں گے۔ اس سال آپ کو چوٹ لگنے اور اکسیڈینٹ کا بھی خطرہ بنا ہوا ہے۔

More from the section: Horoscope 4086
Buy Today
Gemstones
Get gemstones Best quality gemstones with assurance of AstroCAMP.com More
Yantras
Get yantras Take advantage of Yantra with assurance of AstroCAMP.com More
Navagrah Yantras
Get Navagrah Yantras Yantra to pacify planets and have a happy life .. get from AstroCAMP.com More
Rudraksha
Get rudraksha Best quality Rudraksh with assurance of AstroCAMP.com More
Today's Horoscope

Get your personalised horoscope based on your sign.

Select your Sign
Free Personalized Horoscope 2024
© Copyright 2024 AstroCAMP.com All Rights Reserved