• Talk To Astrologers
  • Brihat Horoscope
  • Ask A Question
  • Child Report 2022
  • Raj Yoga Report
  • Career Counseling
Personalized
Horoscope

برج 2025 ثور جانیں ویدک علم نجوم کے تحت مناسب احوال ومعاملات اور بہت کچھ

Author: Vijay Pathak | Last Updated: Mon 12 Aug 2024 2:00:57 PM

آسٹروکیمپ کے اس برج 2025 ثور کے تحت جانیں گے کہ سال 2025 میں برج حمل کے حاملین کے لیے کیا پیش گوئی پیش کررہا ہے۔ اگر آپ بھی برج ثور کے تحت پیدا ہوئے ہیں اور آپ جاننا چاہتے ہیں کہ سال 2025 میں آپ کی زندگی میں کس طرح کے بدلاؤ مرتب ہوں گے۔ تو آپ کی نجی زندگی پر سیاروں کا کیا اثر پڑے گا۔ آپ کی مالی قرار اور کیرئر میں کیا حالت رہنے والی ہے، ستاروں کی چال کیا آپ کے حق میں رہے گی یا آپ کی صحت کو خراب کردے گی۔ آپ کی زندگی میں کس طرح کے اتار چڑھاؤ پیش ہونے والے ہیں، ان تمام سوالات کے جواب آپ کو برج ثور کے تحت بخشیں جائیں گے۔ آپ کے برج سے متعلق اس پیش گوئی کو جاننے کے لیے اس آڑٹیکل کو آخر تک ضرور پڑھیں۔ 

برج 2025 ثور

کسی بھی مسئلہ کے حل کے پیش نظر ؟ ماہر علم نجوم سے کریں فون پر بات

برج ثور زائچہ کے تحت سال برج 2025 ثور میں ستاروں کی نقل وحرکات اور گردشیں کیا بیان کررہی ہیں۔ کیا اس سال ہوگی آپ کی شادی، آپ کیا کیرئر میں ترقی حاصل ہوگی ایسے میں تمام سوالات کا جواب دینے کے لیے چلئے آگے بڑھتے ہیں تو چلیے تفیصل سے معلوم کرلیتے ہیں ثور 2025 زائچہ۔ 

Click here to read in English: Taurus 2025 Horoscope

معاشی زندگی

برج ثور پیش گوئی کررہا ہے کہ اس سال آپ کو سازگار نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ سال کی شروعات میں مشتری آپ کے ہی برج میں جلوہ افروز ہوں گے، اور تیسرے گھر میں مریخ ہوں گے جبکہ راہو گیارہویں گھر میں جلوہ افروز رہ کر آپ کی معاشی حالت میں سدھار لائیں گے۔ اس کے بعد مارچ کے آخر میں زحل گیارہویں گھر میں چلے جائیں گے۔ اور مئی کے مہینہ میں مشتری بھی دوسرے گھر میں چلے جائیں گے۔ یہ آپ کی معاشی کشمکش کو ختم کرنے کا وقت ہوگا۔ اس دوران آپ کو اچھی کامیابی حاصل ہوگی۔ اور آپ کے تمام کام بننے لگیں گے۔ برج 2025 ثور کے پیش نظر، معاشی کشمکش کم ہوں گے۔ اور مالی فائدہ ہوگا۔ آپ کو مال جمع کرنے میں کامیابی ملے گی۔ اور خاندان کے لوگوں سے بھی مال حاصل ہونے کے ملاپ بن سکتے ہیں۔ مکان عمل میں بھی خاص فائدہ ہوگا۔ آپ کو اپنے بوس کا بھی ساتھ نصیب ہوسکتا ہے۔ جس سے آپ کی نوکری میں تنخواہ میں بڑھتوری کی خوشخبری مل سکتی ہے۔ 

हिंदी में पढ़ने के लिए यहां क्लिक करें: वृषभ 2025 राशिफल

صحت

ثور زائچہ کے مطابق، یہ سال صحت کے نظریہ سے سازگار رہ سکتا ہے۔ سال کی شروعات میں آٹھویں گھر میں سورج آپ کے دفاعی نظام کو کچھ کمزور بنائیں گے۔ جس پر آپ کو توجہ دینی ہوگی۔ نیز اس سال مشتری کے دوسرے گھر میں رہنے سے آپ کو اپنے کھان پان اور بھوجن کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ ورنہ آپ چربی والے کھانے سے موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ سال کے آدھے بیت جانے کے بعد زحل آپ کے گیارہویں گھرمیں رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو صحت سے جڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ دسمبر کے مہینے میں آپ کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی۔ کیوں کہ اس دوران صحت سے جڑے مسائل پریشان کرسکتے ہیں۔ برج 2025 ثور کے پیش نظر،اس دوارن آپ کے اندر کچھ سستی بڑھ سکتی ہے۔ جو دھیرے آپ کو جسمانی تھکان اور کمزوری دے سکتی ہے۔ لہذا جتنا ممکن ہو اس سے بچیں۔ 

کیرئر

برج ثور 2025 کے مطابق، کیرئر کی بات کریں تو سال کی شروعات میں زحل آپ کے دسویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ اور آپ کے برج میں مشتری موجود رہیں گے۔ اس کی وجہ سے آپ کے فیصلہ کرنے کی طاقت بڑھیا رہے گی۔ اور آپ اپنے مکان عمل میں مضبوطی سے قدم بڑھاتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔ کاوربار میں اچھی ترقی ملے گی۔ اور نوکری کے میدان میں بھی آپ کے کام کا دبدبہ بنا رہے گا۔ اس کے بعد زحل مارچ کے آخر میں آپ کے گیارہویں گھر میں جائیں گے۔ جس سے آپ کے سینئر افسران سے آپ کی نزدیکیاں بڑھیں گی۔ ان کی راہنمائی سے آپ اپنے کیرئر میں اچھی کامیابی حاصل کریں گے۔ آپ کے منصب میں ترقی ملے گی۔ تنخواہ میں اضافہ کے اچھے یوگ ملیں گے۔ لیکن راہو کے مئی کے مہینے میں آپ کے دسویں گھر میں آجانے سے آپ کو مکان عمل پر تھوڑا احتیاط برتنا ہوگا۔ کسی طرح کی جلد بازی یا شارٹ کٹ سے بچنا چاہیے۔ اور کسی بھی طرح کے سازش کا حصہ بنے سے بچنا چاہیے۔ ورنہ پریشانیاں ہوسکتی ہیں۔ 

پڑھیں اپنی راج یوگ رپوٹ اور جانیں تمام احوال

تعلیم

برج ثور کے طلباء طبقہ کی بات کریں تو برج 2025 ثور یہ اشارہ دے رہا ہے کہ طلباء کو سال کی شروعات میں کٹھن مشکلات سے گزرنا پڑسکتا ہے۔ کیوں کہ کیتو آپ کے پانچویں گھرمیں جلوہ افروز ہوں گے، حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ مشتری اول گھرمیں ہوں گے جو آپ کے اچھے گرو بن کر راہنمائی کریں گے۔ اور ان کی شرکت میں اور ان کی راہنمائی میں آپ اپنی تعلیم کو بخوبی جاری رکھیں گے۔ حالانکہ آدھے سال کے بعد جب کیتو گھر میں جلوہ افروز ہوں گے، زحل کی نظر پانچویں گھر پر ہونے سے تعلیم کے معاملہ میں درمیان میں کچھ رکاوٹ یا مزاحمتیں تو آئیں گی۔ لیکن آپ اپنی تعلیم میں اچھی کامیابی حاصل کرپائیں گے۔ اعلیٰ تعلیم کا آپ کا خواب پورا ہوگا۔ اور آپ کو اپنے من پسند موضوعات کو پڑھانے کا موقع ملے گا۔ کومپٹیشن امتحان کے طلباء کے لیے یہ سال کامیابی والا ثابت ہوسکتا ہے۔ 

خاندانی زندگی

برج ثور زائچہ 2025 کے مطابق، خاندانی زندگی کے لیے اچھی رہنے کا امکان ہے، لیکن سال کی شروعات کچھ کٹھن رہے گی۔ چوتھے گھر کے مالک سورج آٹھویں گھر میں ہوں گے، جس سے ماں اور باپ کی صحت سے جڑے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس کے بعد مریخ بھی چوتھے گھر میں آکر خاندانی مسائل بڑھا سکتے ہیں۔ لیکن سال کے آدھے کے بعد کا حصہ آپ کے لیے ٹھیک ٹھاک رہے گا۔ لیکن مئی کے درمیان سے کیتو کے چوتھے گھر میں آجانے سے خاندان کے لوگوں سے تعلق بٹھا پانا آپ کے لیے کچھ کٹھن ہوگا، جس سے خاندانی زندگی میں تھوڑا عدم توازن آسکتا ہے۔ آپ کو خاندانی زندگی میں دروپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے کوششیں کرنی ہوں گی۔ بھائی بہنوں سے آپ کے اچھے رشتے قائم رہیں گے۔ جن کا آپ کو وقت وقت پر فائدہ بھی ہوگا۔ برج 2025 ثور کے پیش نظر، اور ان سے آپ کی خوشی و سعادت مندی میں اضافہ ہوگا۔ کسی انسان کا جنم ہونے یا کسی شادی لائق انسان کی شادی ہونے کے مضبوط ملاپ بنیں گے۔ 

شنی رپورٹ کے ذریعہ سے جانیں اپنی زندگی میں رونما ہونے والے اثرات

شادی شدہ زندگی

ثور زائچہ 2025 کے مطابق، سال کی شروعات شادی شدہ زندگی کے لیے سازگار رہے گی۔ عطارد ساتویں گھر میں رہیں گے۔ اور مشتری پہلے گھر سے ساتویں گھر پر پوری نظرڈالیں گے، جس سے شادی شدہ والے رشتے میٹھے بنیں رہیں گے۔ آپ اور آپ کے شریک حیات کے درمیان آپسی تال میل بڑھا گا۔ ایک دوسرے کو کافی وقت دیں گے۔ اس سے آپ کے درمیان کی دوریاں ختم ہونے لگیں گے۔ اور لمبے زمانے سے جاری پریشانیوں سے نجات ملے گی۔ آپ کا رشتہ اچھا رہے گا۔ ستمبر سے اکتوبر کے درمیان مریخ کے چھٹے گھر میں جانے سے شادی شدہ زندگی میں تناؤ بڑھ سکتا ہے۔ برج ثور کے پیش نظر،اس دوران خاص احتیاط برتیں، اس کے بعد ہی حالات آپ کے حق میں رہیں گے۔ اور شادی شدہ زندگی بہترین رہے گی۔ اس دوران آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ خوبصورت جگہوں کی سیر کریں گے۔ اور تیرتھ یاترا پر بھی جائیں گے۔ جس سے آپ محبت کا احساس بھی کرپائیں گے۔ اولاد کی تمنا رکھتے ہیں تو اس سال آپ کی یہ مراد بھی پوری ہوگی۔ 

محبتی زندگی

برج ثور 2025 زائچہ آپ کے لئے یہ پیش گوئی کرتا ہے کہ سال کی شروعات محبتی رشتوں کے لئے کمزور ہو سکتی ہے کیونکہ کیتو مہاراج پانچویں گھر میں براجمان رہیں گے جس سے آپ کو پیار میں دھوکہ مل سکتا ہے اور سمجھداری کی کمی ہونے کی وجہ سے آپ کے محبوب اور آپ کے بیچ غلط فہمیاں بڑھ سکتی ہیں جو آپ کے رشتے کو پریشان کر سکتی ہیں لیکن 18 مئی کے بعد جب کیتو چوتھے گھر میں چلے جائیں گے اور پانچویں گھر پر شنی مہاراج کی نظر ہوگی، تب آپ اپنے رشتے میں وفاداری کے ساتھ آگے بڑھیں گے جس سے آپ کے رشتے کو ایک نئی زندگی، ایک نئی انرجی حاصل ہوگی اور آپ اپنے محبوب کے ساتھ ہنسی خوشی اپنی زندگی گزاریں گے- سال کی شروعات اور جولائی سے ستمبر کے بیچ آپ کی لومیرج کے یوگ بھی بن سکتے ہیں- برج 2025 ثور کے پیش نظر، آپ کو اپریل سے مئی کے بیچ بھی اپنے رشتے کو سنبھالنا ہوگا- اس دوران رشتے کے ٹوٹنے کی حالت بن سکتی ہے- اگر اس دوران آپ سمجھداری دکھاتے ہیں تو پھرآپ کا محبتی رشتہ لمبے وقت تک کے لئے جاری رہ سکتا ہے- 

اُپائی

  • شکروار کے دن آپ کو ماتا مہالکشمی کو لال گڑہل پھول ارپت کرنا چاہئے اور ماں مہالکشمی جی کے کسی منترکا جاپ کرنا چاہئے- 
  • آپ کو ایک اتتم گڑوتا کا ہیرا یا اوپل رتن چاندی کی مدرا میں جڑواکراپنی انامکا انگلی میں دھارن کرنا چاہئے- 
  • آپ کو بدھ وار کے دن گنیش جی کو دروانکرارپت کرنا چاہئے- 
  • منگل وار کے دن لال رنگ کا تکونا دھوج کسی مندر میں لگانا چاہئے۔

علم نجوم کے تمام حل کے لیے کلک کریں۔ آن لائن شاپنگ سٹور

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہمارا یہ مضمون ضرور پسند آیا ہوگا۔ ایسے ہی دیگر دلچسپ مضامین کے لیے آسٹروکیمپ کے ساتھ جڑے رہیں

اکثر پوچھے جانے والے سوال

س 1: برج ثور کے لئے سال 2025 کیسا رہےگا؟ 

برج ثور کے حاملین کو سال 2025 میں زندگی کے مختلف محاذوں پر سازگار نتائج ملنے کی امید ہے- 

س 2: 2025 میں برج ثور کے حاملین کی صحت کیسی رہےگی؟

2025 میں برج ثور کے حاملین کی صحت بہتر رہےگی حالانکہ آپ کو کھانے پینے پر دھیان دینے کی ضرورت پڑے گی-

س 3: برج ثور 2025 زائچہ کے مطابق برج ثور کے حاملین کا کیرئر کیسا رہےگا؟ 

2025 میں برج ثور کے حاملین کا کیرئر بھی بہتر رہےگا- آپ اس سال کامیابی حاصل کریں گے اور پروموشن کے بھی یوگ بنیں گے- 

س 4: برج ثور کے حاملین کے لئے سال 2025 کے اپائے کیا ہیں؟ 

2025 کو اور بھی شبھ پھل دائی بنانے کے لئے اتم گڑوتا کا ہیرا یا اوپل رتن چاندی کی مدرا میں جڑواکر اپنی انامکا انگلی میں دھارن کریں-

More from the section: Horoscope 4004
Buy Today
Gemstones
Get gemstones Best quality gemstones with assurance of AstroCAMP.com More
Yantras
Get yantras Take advantage of Yantra with assurance of AstroCAMP.com More
Navagrah Yantras
Get Navagrah Yantras Yantra to pacify planets and have a happy life .. get from AstroCAMP.com More
Rudraksha
Get rudraksha Best quality Rudraksh with assurance of AstroCAMP.com More
Today's Horoscope

Get your personalised horoscope based on your sign.

Select your Sign
Free Personalized Horoscope 2025
© Copyright 2024 AstroCAMP.com All Rights Reserved